ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایم کیو یم سمیت سندھ حکومت نے کراچی کو تباہ کردیا، حافظ نعیم

کراچی : امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کا کہنا ہے کہ ایم کیو یم سمیت سندھ حکومت نے کراچی کو تباہ کردیا، آج ڈسٹرکٹ سینیٹرل کراچی کا تباہ شدہ ضلع ہے، کراچی کے تمام اضلاع میں سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکارہیں۔

”حقوق کراچی تحریک“ کے سلسلے میں ضلع وسطی کی بد حالی پر فائیواسٹار کی چورنگی پر دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ گرین لائن کا منصوبہ مسلم لیگ ن کا تھا جو اب تک مکمل نہیں ہوا، سابق ناظم سٹی نعمت اللہ خان نے گرین لائن کی مخالفت کرکے ماس ٹرانزٹ کا مطالبہ کیا تھا۔

حافظ نعیم الرحمن کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کی ظلم کی انتہا یہ ہے کہ کراچی کی آبادی3کروڑ سے زائد  ہے لیکن مردم شماری میں آدھی سے بھی کم شمار کیا گیا ہے، ماضی میں جب بھی مردم شماری ہوئی ہمیشہ کراچی کی آبادی کو کم گن کر یہاں کی عوام کے حقوق غصب کیے گئے ہیں۔

امیر کراچی کا مزید کہنا تھا کہ مراد علی شاہ اور اسد عمر نے کون سا نیا منصوبہ کراچی کے لیے بنایا؟ ملک کو سہارا دینے کے لیے حکومت کے پاس کوئی ویژن نہیں،حکومتی جماعتوں کے ایم پی اے اور ایم این اے شہر میں موجود ہیں لیکن کراچی کی ترقی کے لیے کوئی کام نظر نہیں آتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کراچی کی بات کرنے والوں نے پارکوں کی چائنا کٹنگ کرکے جوانوں سے کھیلنے کے مواقع چھین لیے، ماضی میں عصبیت کی سیاست کرنے والوں نے ہمیشہ مخصوص لوگوں کو نواز کر بیرون ملک فرار کرایا ہے، کراچی کی عوام اسی طرح بدحالی کا شکار ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں