ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وفاقی کابینہ نے چیئرمین پی ٹی وی نعیم بخاری کو عہدے سے ہٹا دیا

وفاقی کابینہ نے چیئرمین پاکستان ٹیلی ویژن( پی ٹی وی) نعیم بخاری کو عہدے سے ہٹانے دیا،
اس حوالےسے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
اس سے پہلے اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی وی نعیم بخاری کو کیس کی آئندہ سماعت
تک کام سے روکنے کا حکم دیتے ہوئے وفاقی کابینہ کو تعیناتی پر
نظر ثانی کا حکم دیا تھا جس کے بعد وفاقی کابینہ نے انہیں عہدے سے ہٹادیا ہے۔

نعیم بخاری کی بطور چیئرمین پی ٹی وی تعیناتی کے خلاف درخواست پر
چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اطہر من اللہ نے سماعت کی،
عدالت نے وکیل سے استفسار کیا کہ سپریم کورٹ فیصلے کے تحت اس عہدے کا اشتہار دیاگیا؟
چیئرمین پی ٹی وی کیس میں زائدعمرسے متعلق رعایت دی؟
آپ نے سمری بھیجتے ہوئے سپریم کورٹ کافیصلہ نہیں پڑھاتھا؟
وزارت اطلاعات نے عطاالحق قاسمی کیس میں جوغلطیاں تھیں وہی کیں،
عدالت نے کہاکہ عمرکی حدمیں نرمی کاجوازنہیں دیا،بغیرفیصلہ پڑھے سمری بھجوادی۔

No related posts.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں