ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

برطانیہ میں لاکھوں مجرمان کا ریکارڈ غائب

لندن: برطانوی نیشنل ڈیٹا بیس سے لاکھوں مجرمان کا ریکارڈ غائب ہوگیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانیہ پولیس نے بتایا کہ ملک بھر سے کم وبیش چار لاکھ مجرمان کا ریکارڈ نیشنل ڈیٹا بیس سے خارج ہوا ہے، یہ سنگین غلطی ممکنہ طور پر کام کے دوران کسی غلط کوڈ کے باعث سرزد ہوئی، مجرمان کا کرمنل ریکارڈ غائب ہونے کے ساتھ ساتھ ان کے فنگر پرنٹس اور ڈی این اے معلومات بھی غائب ہوگئیں ہیں۔

دی ٹائمز کے رپورٹ کے مطابق نیشنل کونسل آف چیف آف پولیس کا تخمینہ ہے کہ 2 لاکھ 13 ہزار فوجداری مقدمات میں ملوث ملزمان، 1 لاکھ 75 ہزار گرفتاری کے وارنٹ اور 15 ہزار ذاتی پروفائلز کا ریکارڈ برطانوی ڈیٹا بیس سے غائب ہوا ہے۔ دوسری جانب وزیرداخلہ پریتی پاٹیل نے دعوی کیا ہے کہ ہمارے انجینئرز نے ریکارڈ کو بحال کرلیا ہے، ڈیٹا ریکوری کے لئے وزارت داخلہ کے اہلکار مستعدی کے ساتھ کام کررہے ہیں ، امید ہے کہ اس قسم کی غلطی آئندہ نہیں ہوگی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں