ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاک جنوبی افریقا ٹیسٹ میچز کیلیے پچ کی تیاری جاری

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کی تیاری کے سلسلے میں نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پچ کی تیاریاں شروع کردی گئیں۔ پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں نیشنل اسٹیڈیم کی ایک نمبر وکٹ یعنی (سینٹر پچ) پر کھیلا جائے گا جبکہ دونوں ٹیمیں 22جنوری کو اسٹیڈیم میں پریکٹس کریںگی۔نیشنل اسٹیڈیم میں پریکٹس کیلیے 8،7،6 اور 9نمبر کی وکٹیں مختص کی گئی ہیں جہاں دونوں ٹیمیں اپنی خامیوں پر قابو پانے کی کوشش کرینگی۔دوسری جانب براڈ کاسٹ کمپنی کا سامان بھی اسٹیڈیم پہنچنا شروع ہوگیا ہے۔
جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم پاکستان کیخلاف 2ٹیسٹ اور 3 ٹی20 انٹرنیشنل میچز کھیلے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 26جنوری کو کراچی میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا ٹیسٹ راولپنڈی میں 4فروری سے شروع ہوگا۔ سیریز میں شامل دونوں ٹیسٹ میچز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کا حصہ ہوں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں