ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا الوداعی خطاب

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں اپنے الوداعی خطاب میں کہا ہے کہ فخر ہے میں دہائیوں میں وہ پہلا صدر ہوں جس نے کوئی نئی جنگیں شروع نہیں کیں۔ ہم امریکی پُرامن اور امن پسند لوگ ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ دعا کریں کہ نومنتخب صدر جوبائیڈن کی انتظامیہ کامیاب ہوجائے۔ ہم نے جو تحریک شروع کی ہے وہ شروعات ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ چین کے خلاف دنیا کو جیسا میں نے متحد کیا ایسا کبھی نہیں ہوا۔ ہم نے صرف 9 ماہ کے عرصے میں کورونا ویکسین تیار کرلی۔ ہم نے 3 ہزار نئے وفاقی ججز تعینات کر دیے۔ ہم نے امریکا کی سیکیورٹی کے لیے میکسیکو بارڈر پر باڑ تعمیر کیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے خطاب میں کہا کہ کیپٹل حملے کے بعد تمام امریکی خوف کا شکار ہو گئے۔ سیاسی تشدد ہر چیز پر حملہ ہے جو کسی صورت برداشت نہیں کیا جاسکتا۔

انہوں نے کہا کہ میں اختیارات نئی انتظامیہ کے حوالے کرنے جا رہا ہوں۔ میں نائب صدر مائیک پنس اور ان کی فیملی کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ میں اپنے چیف آف اسٹاف اور پوری انتظامیہ کا مشکور ہوں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ میں نے مشکل اور سخت ترین لڑائیوں کا انتخاب کیا کہ آپ نے مجھے اسی لیے منتخب کیا تھا۔ اب ملک کو درپیش سب سے بڑا خطرہ ہماری قومی عظمت سے اعتماد کے ضیاع کا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں