ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لائف بوائے قومی کرکٹ ٹیم کاآفیشل ہائی جین پارٹنر بن گیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) لائف بوائے آئندہ ایک سال کے لئے قومی کرکٹ ٹیم کا آفیشل ہائی جین پارٹنر بن گیا ۔ اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ اور لائف بوائے کے درمیان معاہدہ طے پاگیا ۔ پاکستان کوایک سال میں جنوبی افریقا، انگلینڈ، نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کی میزبانی کرنی ہے۔اس حوالے سے دونوں فریقین نے معاہدے پر دستخط بھی کردئیے۔ایک سالہ معاہدے پر دستخط کے لئے تقریب منگل کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں منعقد ہوئی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر کمرشلز بابرحامد نے کہا کہ لائف بوائے کے ساتھ ایک سالہ طویل معاہدے سے پی سی بی اور لائف بوائے کے تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ وہ دورہ انگلینڈ میں کامیاب پارٹنرشپ کے بعد اب مزید ایک سال کے لیے لائف بوائے کے ساتھ شراکت داری پر خوش ہیں۔ بابر حامدنے کہا کہ کمرشل کی نئی حکمت عملی کے تحت پاکستان کرکٹ بورڈ نمایاں برانڈز کے ساتھ بامقصد شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں