ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سیکیورٹی فورسز کا شمالی وزیر ستان میں آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی: صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشنز میں دو اہم دہشت گرد کمانڈرز سید رحیم اور سیف اللہ نور سمیت 5 دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا ہے ۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن شمالی وزیرستان کے علاقوں میرعلی اور خیسور میں خفیہ اطلاعات پر کیے گئے، جس کے دوران 5 دہشت گرد مارے گئے، ہلاک دہشتگردوں میں کمانڈر سید رحیم اور سیف اللہ نور بھی شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد کمانڈر سید رحیم 2007 سے اب تک سیکیورٹی فورسزپر 17 دہشت گرد حملوں میں ملوث رہا جبکہ دہشت گرد سید رحیم وانا اور میرعلی میں دو خودکش مراکز کا انچارج بھی تھا۔ رحیم کو ملک دشمن ایجنسیوں نے ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردوں کی ریکروٹنگ کا ٹاسک دے رکھا تھا،

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ سید رحیم میرعلی میں 4 قبائلی عمائدین اور شمالی وزیرستان میں ایک کمپنی کے 3 انجنئیرز کے قتل میں بھی ملوث تھا، جبکہ دہشتگرد کمانڈر سیف اللہ نور خیسور میں سیکیورٹی فورسزپر حملوں میں براہ راست ملوث تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں