ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

“وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی کسی میں جرات نہیں”

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کے پاس کوئی حکمت عملی نہیں اور نہ وزیراعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی کسی میں جرات ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پروفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اپوزیشن کے پاس نہ کوئی حکمت عملی ہے اور نہ ہی کوئی پلان ہے۔

فواد جوہدری نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں استعفوں سے شروع ہوئے اور جلسوں پر رکے لیکن اب وہاں بھی بس ہوگئی توعدم اعتماد کی گفتگو شروع کردی۔

وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ کس مائی کے لال کی جرآت ہے جو وزیراعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتمادلانے کی، آپ تاعمر قید اور نااہلی سے بچ گئے تو غنیمت سمجھئے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں