ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چیف سلیکٹرکراچی پہنچ گئے‘ بابر اعظم اور کوچز سے مشاورت

کراچی (اسٹاف رپورٹر)چیف سلیکٹرمحمد وسیم کراچی پہنچ گئے ہیں جہاں انہوں نے کپتان بابر اعظم اور کوچز سے مشاورت کی ہے ‘ ہیڈ کوچ آج نیشنل اسٹیڈیم میں ہونے والے پریکٹس سیشن میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لے کر متوقع 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کرینگے ۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو چیف سلیکٹرمحمد وسیم کراچی پہنچ گئے،جنوبی افریقا کے خلاف سیریز میں پہلے ٹیسٹ کے لیے 20 ممکنہ کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کریں گے، محمد وسیم نے قومی کپتان بابر اعظم اور کوچز سے مشاورت کی، ہیڈ کوچ اتوار کو نیشنل اسٹیڈیم میں میں ہونے والے پریکٹس سیشن میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لیں گے.برد ازاں شارٹ لسٹ 16 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان متوقع ہے، پلیئنگ الیون کا اعلان میچ سے قبل ہوگا، کراچی ٹیسٹ منگل سے شروع ہو رہا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں