ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کھوکھر پیلس کے اطراف تعمیرات گرانے پر مریم نواز کا ردعمل آگیا

لاہور: مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ ایک قانون طاقتور کے لئے جو بنی گالا کے ناجائز محل کو قانونی بنا دیتا ہے، دوسرا قانون مخالفین کے لئے جس  کے شرسے اپوزیشن کے گھر محفوظ نہیں ہے۔

سماجی ربطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کھوکھر برداران کے خلاف کارروائی پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے، مریم نواز نے کہا کہ ایک قانون طاقتور کے لئے جو بنی گالا کے ناجائز محل کو قانونی بنا دیتا ہے، دوسرا قانون مخالفین کے لئے جس سے شر سے اپوزیشن کے گھر محفوظ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ظلم جب حد سے بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے، وفا نواز شریف کے جرم میں انتقام کا نشانہ بننے والے سب ساتھیوں کو سلام، ہر ظلم کا حساب ہوگا۔

مریم نواز نے کہا کہ کھوکھر برادران جماعت کا بہت بڑا سرمایہ ہیں۔ ظلم و انتقام کا سامنا کیا مگر نا پیچھے ہٹے نا ہی نواز شریف سے بیوفائی کی۔ شاباش!۔

خیال رہے کہ لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے کھوکھر پیلس کے ارد گرد آپریشن مکمل کرکے 38کنال زمین واگزار کرا لی جبکہ ضلعی انتظامیہ کا دعویٰ ہےکہ اس زمین پرغیرقانونی قبضہ کیا گیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں