ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان انٹرنیشنل سنوبورڈنگ کپ کامیابی سے ختم

 

پشاور (جسارت نیوز )خیبرپختونخوا کی حسین اور جنت نظیر وادی مالم جبہ میں محکمہ سیاحت خیبرپختونخوا کے زیرانتظام خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی اور سیمسن گروپ آف کمپنی کے باہمی اشتراک سے منعقد ہ پاکستان انٹرنیشنل سنوبورڈنگ کپ کامیابی سے اختتام پذیر ہو گیا۔ اختتامی تقریب کے موقع پرسینیٹر فیصل جاوید مہمان خصوصی تھے جبکہ ان کے ہمراہ محکمہ سیاحت خیبرپختونخوا اور سیمسن گروپ آف کمپنی کے عہدیداران موجود تھے۔ پاکستان انٹرنیشنل سنو بورڈنگ کپ کے دوران خواتین کے گینٹ سلام مقابلوں میں پاکستان کی فاطمہ ندیم نے 3 منٹ 42 سیکنڈ کے وقت کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی ۔ مردوں میں بلجیئم کے وکٹر روجر نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں