ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ہروعدے پر یوٹرن لینا کسی خود دار آدمی کی نشانی نہیں، احسن اقبال

لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ہروعدے پر یوٹرن لینا کسی خود دار آدمی کی نشانی نہیں،عمران خان اپنی ہر نااہلی کا الزام گزشتہ حکومت پر ڈال دیتے ہیں۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے احسن اقبال نے عمران خان پر مزید تنقید کرتے ہوئے کہاکہ خود دار انسان اپنی بات پر کٹ مرتا ہے، پیچھے نہیں ہٹتا،وزیراعظم نے خطاب میں ایک بار پھر قوم کو لیکچر سنایا، عمران خان کی تقریر سے لگتاہے کسی این جی او کے سربراہ ہیں۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ترقی کرتی ہوئی معیشت کو ڈبو دیا،وزیر اعظم  نظام کو ناکارہ قراردےکرجان چھڑانےکی کوشش کرتے ہیں،دنیا میں کوئی مثال موجود نہیں کہ کسی معیشت نے 2 سال میں 6 فیصد کریش کیا ہو۔

ن لیگ کے رہنما کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے آکر ترقی کے اس تسلسل کو توڑ دیا ہے،نواز شریف کی قیادت ،ن لیگ کی قیادت نے یو ٹرن نہیں لیا،ہم نے کراچی میں امن قائم کر کے دکھایا،عمران خان کوکوئی  کام نہیں آتا،حکومت کی سمجھ نہیں کیسے چلتی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں