ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جرمن فٹ بال ٹیم کی طرف سے کبھی نہیں کھیلوں گا،میسوت

استنبول (جسارت نیوز):جرمنی کی فٹ بال ٹیم کے سابق کھلاڑی میسوت اوزل نے کہا ہے کہ میری نیک خواہشات جرمنی کی ٹیم کے ساتھ ہیں لیکن ان کی طرف سے اب کبھی نہیں کھیلوں گا۔ میسوت اوزل 2014 کا ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم جرمن ٹیم کے اہم کھلاڑی رہے۔ فیفا ورلڈکپ 2018 میں جرمن ٹیم کی ناقص کارکردگی کا تمام تر ملبہ اوزل پر ڈال کر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ اوزل نے ترک صدر طیب اردگان سے ملاقات کی تھی، جس کی تصاویر منظر عام پر آنے پرکہرام مچ گیا، جرمن سیاست دانوں اور میڈیا نے ان کی ملک سے وفاداری سے متعلق سوالات اٹھا دیے تھے۔ میسوت اوزل نسل پرستانہ رویے کی بنیاد پر 2018 میں جرمن ٹیم سے مستعفی ہوگئے تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں