ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سندھ میں یکم جولائی سے بورڈ کے امتحانات کرانے کا فیصلہ

کراچی: محکمہ تعلیم سندھ نے صوبے بھر میں یکم جولائی سے بورڈ کے امتحانات کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر تعلیم سعید غنی کی زیر صدارت محکمہ تعلیم کی اسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں سندھ میں اسکولز یکم فروری سے ایس او پیز کے ساتھ کھولنے کا فیصلہ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ صوبے بھر میں نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات یکم جولائی سے شروع ہوں گے جب کہ گیارہویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات کا آغاز 28 جولائی سے ہوگا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام بورڈز امتحانات کے نتائج 90 روز میں تیار کریں گے اور امتحانات کے دوران کورونا ایس او پیز کا خاص خیال رکھا جائے گا جب کہ ایس او پیز پر عملدر کے لیے ضلعی انتظامیہ سے مدد طلب کی جا سکتی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں