ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

میرپور خاص، آل پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے انتخابات

میرپور خاص (نمائندہ جسارت) آل پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے مرکزی رہنما و الیکشن کمشنر فیصل خان زئی کی زیر صدارت تعلقہ شہدادپور کے انتخابات منعقد ہوئے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ سانگھڑ کے صدر علی ڈنو شر، احمد علی جنرل سیکرٹری اور تعلقہ شہداد پور کے پرائیویٹ اسکولز مالکان و پرنسپلز حضرات کثیر تعداد میں موجود تھے۔ تمام ممبران نے متفقہ طور پر سال 2021-22ء کے لیے تعلقہ باڈی کا انتخاب مکمل کیا جس کے مطابق غلام مصطفی نظامانی صدر، اصغر علی سینئر نائب صدر، عابد خان اور شہزاد گجر نائب صدر، ذوالفقار علی جنرل سیکرٹری، تنویر اختر جوائنٹ سیکرٹری، محمد رمضان انفارمیشن سیکرٹری اور صداقت علی فنانس سیکرٹری منتخب ہوئے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ سانگھڑ کے صدر علی ڈنو شر نے اجلاس میں نو منتخب کابینہ کا اعلان کیا جبکہ الیکشن کمشنر فیصل خان زئی نے نومنتخب کابینہ کے تمام عہدیداروں کے ناموں کی توثیق کی اور سینٹرل چیئرمین سید طارق شاہ و سینٹرل کمیٹی سندھ کی جانب سے مبارکباد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ نومنتخب عہدیداران اپنی بہترین صلاحیتوں کے ذریعے پرائیویٹ اسکولز کے مسائل کے حل اور تعلیم کے فروغ کے لیے کوشاں رہیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں