ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سلیم ملک نے محمد حفیظ اور دیگر سینئرز کے حق میں آواز بلند کردی

لاہور(جسارت نیوز)سابق کپتان سلیم ملک نے محمد حفیظ اور ٹیم میں سینئرز کی موجودگی کے حق میں آواز بلند کردی۔لاہور میں وہیل چیئرز کرکٹ ٹورنامنٹ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق کپتان کا موقف تھا کہ سمجھ نہیں آتا کون کس کیخلاف ہوجاتا ہے، اکثر دیکھنے میں آتا ہے جب سینئرز کا کیرئیر ختم ہونے والا ہوتا ہے تو اسے کھلایا نہیں جاتا، سینئرز کا ٹیم میں ہونا بہت ضروری ہے، ایک دم سے جونئیرز کو نہیں ڈالنا چاہیے۔ محمد حفیظ پاکستان کا اہم کھلاڑی ہے ان کی پرفارمنس بہت اچھی تھی، کرکٹ بورڈ والے محمد حفیظ کے ساتھ زیادتی کر رہے ہیں ۔ سلیم ملک نے واضح کیا کہ پرائم منسٹر ہاوس جانا کوئی بری بات نہیں وہاں تو وہ بھی جاتے ہیں جن کو نہیں جانا چاہیے، میرا نہیں خیال مصباح، اظہر اور حفیظ کو پی ایم ہاوس جانا کی سزا دی گئی ہے۔سلیم ملک نے کہا کہ ہماری بدقسمتی رہی ہے جب سے ٹیم میں آیا میں نے دیکھا جو زیادہ کرکٹ کھیلتے ہیں وہ بورڈ میں نہیں آتے، ہمیشہ ایک دو ٹیسٹ میچ کھیلنے والے کو چیف سیلیکٹر اور دیگر اہم ذمہ داری سونپی جاتی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں