ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جیل میں شہباز شریف کی طبیعت بگڑگئی، کینسر اسپتال منتقل

لاہور: کوٹ لکھپت جیل میں قید مسلم لیگ ن کے سربراہ شہباز شریف کی طبیعت خراب ہوگئی اور انہیں طبی ٹیسٹوں کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو انمول کینسر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پٹ اسکین کیے جائیں گے۔ اس موقع پر سخت سیکورٹی انتظامات کیے گئے اور ہسپتال و اطراف میں پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہباز شریف کو بلڈ کینسر کا مرض لاحق رہا ہے۔ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی سربراہی میں اسپیشل میڈیکل بورڈ علاج کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ شہباز شریف نیب کے منی لانڈرنگ ریفرنس میں گرفتار ہیں اور جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں قید ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں