ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

رمیز راجا نے محمد حفیظ کو خود غرض قرار دیدیا

لاہور(آئی این پی) سابق کپتان اور معروف کمنٹیٹر رمیز راجا نے محمد حفیظ کو خود غرض قرار دیدیا۔رمیز راجا نے اپنے یوٹیوب چینل پر کہا کہ انٹرنیشنل ٹیمیں اب پاکستان آرہی ہیں، ایسے میں ضروری ہے کہ ہر کوئی کوویڈ پروٹوکول پر سختی سے عمل درآمد کرے، ٹی10لیگ کھیلنے والوں میں سے آصف علی واپس آگئے مگر حفیظ نہیں آئے کیونکہ وہ اپنا کنٹریکٹ ختم نہیں کرنا چاہتے تھے، یہ ان کی سوچ کا عکاس ہے، ہمیں لازمی طور پر پروٹوکول کی پیروی کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ حارث رئوف کو دیکھ لیں، انھوں نے ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ بننے کیلیے بگ بیش چھوڑ دی، اس سے ان کی ترجیح کا علم ہوتا ہے، اگر پاکستان آپ کی ترجیح ہے تو پھر درست سمت میں گامزن ہیں لیکن اگرآپ ٹیم میں انتخاب کی قیمت پر لیگز کو ترجیح دیتے ہیں تو مطلب آپ درست راستے پر نہیں ہیں، ہر کسی کو خودغرضی کے بجائے پاکستان کے بارے میں سوچنا چاہیے ورنہ کوئی آپ کی حمایت نہیں کرے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں