ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ملتان میں اسکواش کے بڑے ایونٹ کی تیاریاں شروع

ملتان(جسارت نیوز)شہر اولیاء ملتان میں انٹرنیشنل اسپورٹس ایونٹ کی میزبانی کی تیاریاں شروع ،ملتان میں رواں مہینے بلوچستان انٹرنیشنل اسکواش لیگ اور جنوبی پنجاب اسکواش لیگ کا میلہ سجے گا ،ان اسکواش لیگ میں ملکی اور بین الاقوامی سطح کے کھلاڑی شرکت کریں گے۔اس بڑے اسپورٹس ایونٹ کے سلسلے میں بدھ کو ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کی زیرصدارت انٹرنیشنل اسکواش لیگ کی تیاریوں بارے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ا سکواش کے انٹرنیشنل ایونٹ میں 24غیر ملکی اور32قومی کھلاڑی حصہ لیں گے،غیر ملکی کھلاڑیوں کی آمد کا سلسلہ 12 فروری کو شروع ہو جائے گاجب کہ انٹرنیشنل اسکواش لیگ کے میچز کا آغاز15 فروری سے ہوگا، اسکواش لیگ کا فائنل19 فروری کو کھیلا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں