ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اپوزیشن الٹا لٹک کر بھی این آراو حاصل نہیں کرسکتی، وزیراعظم

کوٹلی: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کو جہاں لانگ مارچ کرنا ہے کرلے، لیکن آپ اگر الٹا بھی لٹک جائیں تب بھی این آر او نہیں دوں گا۔

وزیراعظم عمران خان نے کوٹلی آزاد کشمیر میں یوم یکجہتی کشمیر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن کو بھی آڑے ہاتھوں لیا۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو جہاں لانگ مارچ کرنا ہے کرلے، حکومت مدد کرے گی، لیکن اپوزیشن الٹا لٹک کربھی این آراو حاصل نہیں کرسکتی، بڑے بڑے ڈاکوں کو کسی قیمت پر این آر او نہیں دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہر قسم کی سوچ اور نظریے کے ساتھ بات چیت اور مذاکرات کرنے کےلیے تیار ہوں، لیکن میں کبھی بڑے بڑے چوروں کو این آر او نہیں دوں گا اور ڈاکوؤں سے کبھی مفاہمت نہیں کروں گا،  یہ نہیں ہوسکتا کہ چھوٹے چور جیلوں میں ہوں اور بڑے چور این آر او لے کر باہر چلے جائیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں