ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی سی بی کی بڑی کارروائی: پنڈی اسٹڈیم سے مشکوک شخص گرفتار

پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کارروائی کے دوران  مشکوک شخص کو گرفتار کرلیا۔

راولپنڈی ٹیسٹ کے پہلے دن پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اینٹی کرپشن یونٹ نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ٹیلیفون پرمیچ کی معلومات دینے پربکی کو پکڑ کر ایف آئی اے کی تحویل میں دے دیا گیا، پکڑے گئے بکی کا گراؤنڈ کے لیے ڈی جے کا کارڈ بنا ہوا تھا۔

گرفتار شخص دبئی میں پچ اور موسم کے بارے میں معلومات فراہم کر رہا تھا جبکہ نیٹ ورک کی کڑیاں بھارتی مافیا سے ملنے کا واضح امکان ہیں۔

پی سی بی کے مطابق سٹے بازوں کو گراؤنڈ سے معلومات فراہم کرنے والے مشکوک شخص کا فون ریکارڈ حاصل کرلیا گیا ہے اور زیادہ نمبر واٹس ایپ اوردوسرے سوفٹ ویئرپراستعمال ہوئے اور گرفتار شخص نے اعتراف جرم کرلیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں