ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سبی‘بارودی سرنگ میں دھماکا‘ خاتون جاں بحق

ڈیرہ مراد جمالی (اے پی پی) سبی کے تحصیل لہڑی کے علاقے گوڑی میں بارودی سرنگ میںدھماکا۔ دھماکے میںایک خاتون جاں بحق جبکہ2 کمسن بچیاں شدید زخمی ہو گئیں۔ واقع کی اطلاع ملنے کے بعد لیویز اور سیکورٹی فورس کے اہلکار موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو آر ایچ سبی لہڑی منتقل کردیا گیا۔ بعدازاںعلاقے کی ناکہ بندی کرکے شواہد اکھٹا کرنا شروع کردیا۔ دوسری جانب زخمی خاتون اور بچیوں کو طبی امداد کے بعد سول اسپتال سبی منتقل کردیا گیا جبکہ راستے میں خاتون زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔ دھماکے میں جاں بحق خاتون کی شناخت کمال خاتون جبکہ زخمی ہونے والی بچیوں کی شناخت فریدہ اور شریفاں کے نام سے ہوئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں