ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی ایس ایل6،پشاور زلمی نے ثقافتی ٹریننگ کٹ لانچ کردی

لاہور(جسارت نیوز)پشاور زلمی نے پاکستان سپر لیگ سیزن 6کے لیے خصوصی ثقافتی کٹ لانچ کر د ی ،خصوصی ثقافتی ٹریننگ کٹ میں پاکستان اور خیبر پختونخوا کی ثقافت اور خوبصورتی کو نمایاں کیا گیا ہے۔چیئرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی کا کہنا ہے کہ خصوصی ثقافتی کٹ کا مقصد دنیا بھر میں پاکستان اور خیبر پختونخواہ کی خوبصورتی اور ثقافت کو اجاگر کرنا ہے۔ثقافتی کٹ میں پاکستان کی بلند ترین چوٹی کے ٹو،قومی جانور مارخور،قومی پھول چنبیلی،خوبصورت مقام مالم جبہ ،خیبر پختونخوا کے درہ خیبر،پشاور کے اسلامیہ کالج ،ایڈورڈز کالج اور گھنٹہ گھر کو نمایاں کیا گیا ہے ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں