ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

‘حکومت اپنے امیدواروں کو بچانے کیلیے آرڈیننس لے کر آئی’

سابق وزیراعظم و مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ  حکومت نے اپنے امیدواروں کو بچانے کیلئے آرڈیننس لے کرآئی، اپنے مفادکےلیےآئین  کوتبدیل کیاجارہاہے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہر جمہوری جماعت ملک آئینی طور پر چلانا چاہتی ہے، آرڈیننس کے ذریعے آئین میں تبدیلی کی کوشش کی جا رہی ہے ملک میں آج پارلیمنٹ مفلوج ہے، وکلا کو متبادل جگہ دیئے بغیر چیمبر گرانے شروع کردیئے، وکلا کو متبادل جگہ دیئے بغیردفاتر گرائے گئے  حکومت نہ ملک کے، نہ عوام کےاورنہ  عدل کے مسائل سمجھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف علاج مکمل ہونے پر واپس آجائیں گے، حکومت ملک اور عوام کے مسائل سے ناآشنا ہے، وکلا سڑکوں پر ہیں، حکومت سے کوئی پوچھنے والا نہیں، اپنے امیدواروں کو بچانے کیلئے آرڈیننس لایا گیا اپنے مفادکےلیےآئین  کوتبدیل کیاجارہاہے۔

دوسری جانب احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ امید ہے عدالت صدارتی ریفرنس کو واپس کر دے گی، ریفرنس عدالت پر دباؤ ڈالنے کی کوشش ہےحکومت سینیٹ الیکشن پر لوگوں کو دھوکا دے رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران نیازی اپنے پیاروں کو سینیٹ میں لانا چاہتے ہیں، ایک فرینڈ آف عمران خان نااہل ہونے جارہا ہے، پاکستان کا آئین فرینڈز آف عمران خان کیلئے تبدیل نہیں ہوسکتا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں