ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ٹیسٹ سیریزمیں کھلاڑیوں نے بھرپور محنت کی ،انضمام الحق

لاہور(جسارت نیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم جنوبی افریقا کو ہوم سیریز میں شکست دے کر عالمی ٹیسٹ رینکنگ میں پانچویں نمبر پر پہنچ گئی ہے۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے میچ میں 7 وکٹوں سے کامیابی حاصل کرنے والی پاکستان کرکٹ ٹیم نے پنڈی ٹیسٹ میں جنوبی افریق کو 95 رنز سے ہرایا۔اس موقع پر قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان انضمام الحق نے 18 سال بعد جنوبی افریقا کو ٹیسٹ سیریز میں شکست دینے پر پاکستان کرکٹ ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے. انہوں نے کہا کہ نوجوان ٹیم نے ہوم گراؤنڈ میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ انضمام الحق نے مزید کہا کہ یہ کامیابی ٹیم ورک کا نتیجہ ہے، پاکستان نے تینوں شعبوں میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا، فیلڈنگ میں عمدہ کیچز، فواد عالم اور محمد رضوان کی سنچریوں اور پھر پہلے ٹیسٹ میچ میں اسپنرز کے بعد دوسرے ٹیسٹ میچ میں حسن علی اور شاہین شاہ آفریدی کی شاندار بولنگ نے پاکستان کو فتح سے ہمکنار کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں