ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کیماڑی زہریلی گیس رپورٹ: جہاز سے گیس اخراج ہونے کی تصدیق

کراچی: کیماڑی میں زہریلی گیس کے اخراج سے ہونے والی ہلاکتوں کے معاملے پر رپورٹ میں جہاز سے گیس خارج ہونے کی تصدیق ہوگئی جبکہ عدالت نے ایس ایس پی کیماڑی کو رپورٹ کی روشنی میں کارروائی کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں کیماڑی میں گیس سے شہریوں کی اموات سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس میں  سندھ انوائرمینٹل پروٹیکشن ایجنسی اور پلانٹ پروٹیکشن نے اپنی رپورٹ پیش کی۔

انوائرمینٹل پروٹیکشن ایجنسی اور پلانٹ پروٹیکشن کی رپورٹ میں سویابین اور کوئلے سے بھر ے جہاز سے گیس کے اخراج کی تصدیق کی گئی ہے جبکہ سیپا کی رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ  جہازکی ان لوڈنگ کے وقت ایس او پیز فالو نہیں کیے گئے جس کی وجہ سے کراچی پورٹ (کے پی ٹی) اور متصل علاقوں میں آلودہ ماحول پایا گیا۔

رپورٹ کے مطابق ریلوے کالونی،کلفٹن، سی ویو اور دیگر علاقوں سے فضا کے نمونے لیے جس میں آب و ہوا مضر صحت قرار دی گئی جب کہ آب و ہوا میں کاربن مونو آکسائیڈ، ہائیڈروجن سلفائیڈ اور دیگر ذرات زیادہ مقدار میں پائے گئے۔

عدالت نے ایس ایس پی انویسٹی گیشن کو سیپارپورٹ کی روشنی میں تفصیلات پیش کرنے کا حکم دیا ہے اور مزید سماعت 16 مارچ تک ملتوی کردی ہے جبکہ  ایک اور رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آئل ٹرمینل پر بھی ماحول کو انسانی صحت کے لیے انتہائی مضر قرار دیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں