ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ڈیرن سیمی نے پاکستان پہنچ کر کیا کہا؟

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 6 میں شرکت کیلئے پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی کراچی پہنچ گئے۔

پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 میں شرکت کیلئے کراچی پہنچ گئے اور “السلام وعلیکم پاکستان” کہہ کر پاکستانیوں کو سلام پیش کیا۔

ہیڈکوچ پشاور زلمی ڈیرن سیمی نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ اور پشاورزلمی کاحصہ بننے پرایک بار پھرخوشی ہے۔

ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی نے شہرقائد پہنچے پر اپنے پیغام میں کہا کہ کرکٹ کو انجوائے کریں لیکن ماسک پہن کر اپنی اور سب کی احتیاط بھی کریں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان سپرلیگ کے ایڈیشن 6 کے لیے کراچی کنگز کے نئے ہیڈ کوچ ہرشل گبز سمیت جنوبی افریقی کھلاڑی کولن انگرام، ویسٹ انڈین چیڈوک والٹن اور افغان کرکٹر نور احمد کراچی پہنچے تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں