ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

تیسرا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

لاہور: تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے آخری اور فیصلہ کن معرکے میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر مہمان جنوبی افریقن ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔

اس موقع پر کپتان بابر اعظم نے بتایا کہ ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں اور افتخاراحمد ، خوشدل شاہ اورحارث رؤف کو ڈراپ کیا گیا ہے جبکہ ان کی جگہ آصف علی، حسن علی اور زاہد محمود کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ زاہد محمود ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو کریں گے۔

دوسری جانب جنوبی افریقی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے اور بورجن فورٹیون کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

خیال رہے کہ پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 3 رنز سے شکست دی تھی، گزشتہ روز دوسرے ٹی ٹوئنٹی ميں جنوبی افریقا نے پاکستان کو 6 وکٹ سے ہرا کر سیریز ایک ایک سے برابر کر دی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں