ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سعودی عرب میں زیراستعمال تمام ویکسینز مؤثر اور محفوظ قرار

سعودی وزارت صحت نے شہریوں سے کورونا ویکسین سے متعلق گمراہ کن خبروں پر کان نہ دھرنے کی اپیل کرتے ‏ہوئے اطمینان دلایا ہے کہ مملکت میں زیراستعمال تمام ویکسینز مؤثر اور محفوظ ہیں۔

ترجمان وزارت صحت ڈاکٹر محمد العبد العالی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ مملکت میں کورونا ‏ویکسی نیشن کا عمل کامیابی سے جاری ہے اور اس میں بتدریج توسیع کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ویکسین کے حوالے سے گمراہ کن اطلاعات پر کان نہ دھرے جائیں ایسے دعوے سراسر غلط ‏ہیں جس میں ویکسین کے مضر ہونے کی بات کی گئی ہو۔

ترجمان نے یقین دلایا کہ مملکت میں استعمال ہونے والی تمام ویکسینز مؤثر اور محفوظ ہیں، ویکسین سب کے ‏لیے یکساں طور پر دستیاب ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ لوگ صحتی ایپ کے ذریعے ویکسین حاصل کرنے کے لیے رجسٹریشن کروائیں خاص کر معمر ‏افراد، لاعلاج یا دائمی بیماریوں میں مبتلا اور موٹاپے کے شکار افراد جلد از جلد رجسٹریشن کروائیں اور اس میں ‏تاخیر نہ کریں۔

ترجمان نے بتایا کہ ویکسی نیشن کا عمل بتدریج آگے بڑھایا جا رہا ہے اگلے مرحلے میں مملکت سے دیگر علاقوں ‏میں ویکسی نیشن کی جائے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں