ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سندھ حکومت کا گوداموں میں گندم خراب ہونے کا اعتراف

کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے آٹا، گندم کے بحران، اسمگلنگ، ذخیرہ اندوزی کیخلاف درخواست پر گندم کی پیداوار، اسمگلنگ، گوداموں میں ذخیرہ کرنے سے متعلق تفصیلی جواب طلب کرلیا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس امجد علی سہتو پر مشتمل دو رکنی بینچ کے روبرو آٹا، گندم کے بحران، اسمگلنگ، ذخیرہ اندوزی کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ سیکر یٹری فوڈ سندھ پیش ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق درخواست گزار کے وکیل نے موقف دیا کہ گندم کی اسمگلنگ جاری ہے کوئی پوچھنے والا نہیں۔ عدالت نے استفسار کیا آپ گندم کی چوری اور ذخیرہ اندازی روکنے کیلئے کیا اقدامات کررہے ہیں؟ جسٹس امجد سہتو نے ریمارکس دیئے گوداموں میں گندم پڑی پڑی تباہ ہوجاتی ہے، عوام کے ٹیکس کا پیسہ برباد ہوجاتا ہے۔

سیکریٹری فوڈ نے بتایا کہ ہماری گوداموں میں اتنی گنجائش نہیں پرائیوٹ گوداموں میں بھی رکھتے ہیں۔ سیکریٹری فوڈ نے اعتراف کیا کہ بارش ہوتی ہے کسی حد تک گوداموں میں گندم خراب بھی ہوجاتی ہے۔ عدالت نے گوداموں میں گندم خراب ہونے، گندم کی پیداوار، اسمگلنگ، گوداموں میں ذخیرہ کرنے سے متعلق تفصیلی جواب طلب کرتے ہوئے سماعت 10 مارچ تک ملتوی کردی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں