ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شمالی وزیرستان میں آپریشن، 3 دہشت گرد جہنم واصل

پاکستان کی سکیورٹی فورسزنے شمالی وزیرستان میں آپریشن کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں آپریشن کے دوران علیم خان خوشالی گروپ کے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن میں دہشت گردوں کے مشتبہ ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔

ہلاک دہشت گرد سکیورٹی فورسز پرحملوں، بھتا خوری سمیت ٹارگٹ کلنگ اور اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں ملوث تھے۔

جنوبی وزیرستان میں 12 فروری کو دہشت گردوں کی جانب سے سکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ کیا گیا جس میں پاک فوج کے 4 جوان شہید ہوئے۔ جب کہ جوابی کارروائی میں 4 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا۔

شہید ہونے والوں میں لانس نائیک عمران علی، سپاہی عاطف جہانگیر، سپاہی انیس الرحمان اور عزیر شامل تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں