ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی ایس ایل 6، ٹرافی کی تصاویر سامنے آگئیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈنے پاکستان سپر لیگ 6 کی ٹرافی کی تصاویر جاری کردی ہیں۔پی سی بی نے پی ایس ایل کی انتہائی خوبصورت ٹرافی کی تصاویر افتتاحی تقریب سے چند گھنٹے قبل ٹویٹر پر جاری کیں جنہیں خوب پسند کیا جا رہا ہے۔لیگ کے پہلے 20 میچز کراچی میں کھیلے جائیں گے جبکہ ناک آئوٹ اور فائنل سمیت بقیہ 14میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔لیگ میں 6 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلیے پنجہ آزمائی کریں گی۔ان میں اسلام آباد یونائیٹڈ، کراچی کنگز، لاہور قلندرز، ملتان سلطانز، پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز شامل ہیں۔لیگ میں شامل ان 6 ٹیموں کے درمیان فائنل سمیت 34 میچز کھیلے جائیںگے۔کراچی کنگز کی ٹیم لیگ میں ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔ لیگ ڈبل رائونڈ روبن اور پلے آفس میچز کھیلے جائیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں