ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

محکمہ جنگلات پنجاب کا صوبے میں بڑے پیمانے پر شجرکاری کا فیصلہ

محکمہ جنگلات پنجاب نے صوبے میں بڑے پیمانے پر شجرکاری کا فیصلہ کرلیا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سیکریٹری جنگلات کے مطابق تعلیمی ادارے، ہیلتھ و کمیونٹی سینٹرز اور مساجد میں شجر کاری کی جائے گی جبکہ اہم مقامات پر سیلز پوائنٹس بھی لگائے جائیں گے۔

اسکے علاوہ عوام کو 2 روپے فی پودا فراہم کیے جائیں گے۔

سیکرٹری کے مطابق شجر کاری مہم کے لیے محکمہ جنگلات کی تمام نرسریوں میں 73 ملین پودے بھی تیار کر لیے گئے ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان نے اس ماہ کے شروع میں شجرکاری مہم کا آغاز کیا تھا۔ اس بار حکومت نے جاپان کی میاوکی تکنیک اختیار کی ہے جس کے ذریعے جنگلات میں تیزی سے اضافہ ہوگا۔

پنجاب میں 50 اور اسلام آباد میں 20 سے زائد پوائنٹس کا انتخاب کیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں