ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

84 لاکھ روپے غبن کرنے والے نیشنل بینک کے 3 ملازمین گرفتار

کراچی: ایف آئی اے کمرشل بینکس سرکل نے کارروائی کے دوران 84 لاکھ سے زائد رقم کی خورد برد میں ملوث نیشنل بینک کے 3 ملازمین اور ایک شہری کو گرفتار کرلیا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر کمرشل بینکس سرکل فہد خواجہ کے مطابق بینک ملازمین کی ملی بھگت سے جعل سازی اور فراڈ کی واردات نیشنل بینک کے این او آر کمپلیکس میں کی گئی، اشہد صدیقی نامی آئی ٹی ماہر نے بینک ملازمین کی ملی بھگت سے نجی کمپنی کے اپنے ہم نام اکاؤنٹ ہولڈر کی رقم اپنے اکاونٹ میں منتقل کی۔

تفصیلات کے مطابق بینک مینجر کی شکایت پر ایف آئی اے نے 6 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، ملزم اشہد صدیقی، جہانزیب بشیر، کریم بخش اور اوصاف نامی بینک ملازمین کی گرفتاری عمل میں آئی ہے۔

فراڈ میں ملوث خالد رشید، حسین میمن سمیت مزید دو بینکار بھی گرفتار کیے جائیں گے، فراڈ میں مختلف برانچز کے بینکاروں میں اے وی پی، مینیجر آپریشن افسر، افسر گریڈ ون، نیجر، ہیڈ کیشئیر بھی شامل ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں