ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حمزہ شہباز کےبڑوں نے اخلاقیات تباہ کر دیں، شبلی فراز

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے  اطلاعات ونشریات سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ حمزہ اور مریم نواز کے بڑوں نے ملک  میں کرپشن کے کلچر کو فروغ دیا،حمزہ اور مریم نواز کےبڑوں نے قوم کی اخلاقیات تباہ کیں۔

اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کی رہائی پر شبلی فراز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ حمزہ شہباز اپنے مفرور تایا جان سے کہیں کہ وطن واپس آجائیں،حمزہ  ابھی ضمانت پر ہیں، باتیں ایسے کررہے ہیں جیسے بری ہو گئے ہوں۔

وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ اب ہٹ دھرمی سے کہتے ہیں کہ ایک پیسے کی کرپشن ثابت نہیں ہوئی،اپنے دور میں انڈے اور مرغی کا ریٹ فکس کرنے والے آج بڑی بڑی باتیں کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ  عدالتی معاملات عدالت میں بتائیں میڈیا کو نہیں، ن لیگ نے پاکستان کے عوام کو کنگال کیا اور اپنی جیبیں بھریں،قوم کا پیسہ بے رحمی سے کھایا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں