ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مقبوضہ کشمیر: سری نگر میں مظاہرہ، پاکستان زندہ باد کے نعرے

سری نگر کی جامع مسجد میں نماز جمعہ کے بعد حریت کانفرنس کے چیئرمین میرواعظ عمر فاروق کی دوبارہ نظربندی کیخلاف مظاہرے میں کشمیریوں نے جیوے جیوے پاکستان اور آزادی کےحق میں نعرے لگائے۔

بھارتی قابض فوج نے پرامن مظاہرین پر آنسو گیس کی شیلنگ کی، جس سے صحافی سمیت متعدد کشمیری زخمی ہوگئے۔

سرینگر کی جامع مسجد میں میر واعظ عمر فاروق کی دوبارہ نظربندی کیخلاف مظاہرے میں بھارت مخالف اور آزادی کے حق میں نعرے لگائے گئے۔

جامع مسجد میں جیوے جیوے پاکستان اور  پاکستان زندہ باد کے نعروں  سے فضا گونج اٹھی۔ بھارتی فوج کی آنسو گیس کی شیلنگ سے صحافی سمیت متعدد کشمیری زخمی ہوگئے۔

یاد رہے کہ میر واعظ عمرفاروق کو گذشتہ روز 20 ماہ کی غیرقانونی نظربندی کے بعد رہا کیا گیا تھا۔ میر واعظ عمرفاروق کا آج جامع مسجد میں نمازجمعہ کاخطبہ متوقع تھا۔

منبع: جنگ نیوز

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں