ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

دہشت گرد پھر سے منظم ہو رہے ہیں: وزیر داخلہ شیخ رشید

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ ملک میں ایک بار پھر سے دہشتگرد منظم ہو  رہے ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے پمز اسپتال میں زخمی پولیس اہلکاروں کی عیادت کی اور اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ زندگی کا کوئی معاوضہ نہیں ہے، پولیس نے جانوں کا نذرانہ پیش کر کے امن کی فضا قائم کی۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا دہشتگردوں کو پسپا کرنے میں پولیس اور فوج نے نمایاں کردار ادا کیا ہے، ایک بار پھر سے دہشتگرد منظم ہو رہے ہیں، ایک ہی دن میں راولپنڈی اسلام آباد میں 2 پولیس اہلکار شہید ہوئے ہیں۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سارے ناکے فضول تھے، غریبوں کو تنگ کرنے والے ناکے ختم کر رہے ہیں۔

دو روز قبل پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے پیش آنے والے واقعے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ کا کہنا تھا اسمبلی کے سامنے جو کچھ ہوا برا ہوا، اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، قائدین کو بھی پریس کانفرنس کی جگہ پر پریس کانفرنس کرنی چاہیے تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں