ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نیوزی لینڈ نے دوسرے ون ڈے میں بنگلا دیش کو5وکٹوں سے ہرا دیا

کرائسٹ چرچ (جسارت نیوز)نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے کپتان ٹام لیتھم کی ناقابل شکست سنچری کی بدولت دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں بنگلادیش کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر 3 میچز کی سیریز میں2-0کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی۔ فاتح ٹیم نے 272 رنز کا ہدف5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔کپتان ٹام لیتھم نے 110 رنز کی ناقابل شکست اور ڈیون کونو ے نے 72 رنز کی اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ بنگلا دیشی کپتان تمیم اقبال اور محمد مٹھن کی نصف سنچریاں رائیگاں گئیں۔ ٹام لیتھم کو شاندار بیٹنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ منگل کو ہیگلے اوول، کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے 3 سیریز کے دوسرے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان ٹام لیتھم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا، بنگلا دیشی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹں کے نقصان پر 271 رنز بناکر میزبان ٹیم کو میچ میں کامیابی کے لئے 272 رنز کا ہدف دیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں