ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ملک کے تمام بینک ہفتہ 8 مئی کو کھلے رہیں گے، اسٹیٹ بینک

کراچی.: اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ ملک بھر میں 8 مئی کو تمام بینک اپنے مقررہ وقت تک کھلے رہیں گے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق تمام بینکس اور مالیاتی ادارے 8 مئی کو صبح 9 تا دوپہر 2 بجے تک کھلے رہیں گے۔ یہ فیصلہ عوام کی سہولت کے لیے کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دوسری جانب اسٹیٹ بینک بھی عیدالفطر کے موقع پر اسٹیٹ بینک 10 تا 15 مئی تک بند رہے گا۔

واضح رہے کہ ملک میں کورونا کی تیسری لہر کے پیش نظر این سی او سی کی سفارشات کی روشنی میں 10 سے 15 مئی تک عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے، ان تعطیلات کے دوران لازمی سروسز کےعلاوہ کاروبار،مارکیٹس اور دکانیں بند رہیں گی، گروسری، میڈیکل اسٹور، اسپتال، ویکسی نیشن سینٹر، بیکریز، پیٹرول پمپس کھلے رہیں گے، چاند رات کو مہندی بازار،جیولری، کپڑوں کے اسٹال بند رہیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں