ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسرائیلی قوتوں کے فلسطینیوں پر حملے جاری،درجنوں زخمی

اسرائیل کے مظالم جاری ہیں ،  مشرقی القدس میں صیہونی  قوتوں کے مزید حملوں میں 17 فلسطینیوں زخمی ہوگئے۔

عرب لیگ کا ہنگامی اجلاس آج قاہرہ میں ہو رہا ہے۔

القدس کے مشرقی حصے شیخ جراح میں فلسطینیوں کی پر امن ریلی پر صیہونی قوتوں نے دھاوا بول دیا، متعدد نوجوان زخمی ہوگئے جبکہ چند کو گرفتار کر لیا گیا۔

اقوام متحدہ کا کہنا ہے فائرنگ اور آنسو گیس پھینکنے سے 29 بچے بھی زخمی ہوئے۔

اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ زخمی ہونے والے میں ایک سال کا بچہ بھی شامل ہے۔

اسرائیلی مظالم کے خلاف پورے فلسطین میں مظاہرے ہوئے، مشرقی القدس، غزہ، رملہ اور مغربی کنارے پر ہزاروں فلسطینیوں نے احتجاج میں شرکت کی۔ شرکا نے اسرائیل کے خلاف نعرے بازی کی۔

استنبول میں اسرائیلی قونصل خانے کے سامنے سینکڑوں افراد نے مظاہرہ کیا، شرکا نے مسجد اقصیٰ میں نمازیوں پر کئے گئے صیہونی قوتوں کے حملوں کی مذمت کی۔

شرکا نے انسانی بنیادوں پر امداد فوری طور پر مقبوضہ علاقوں میں بھیجنے کا بھی اعلان کیا ہے۔

اسرائیلی جارحیت کیخلاف برطانوی وزیراعظم کی رہائش گاہ کے باہر مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے میں خواتین اور بچوں کی بھی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

لندن اور مانچسٹرمیں ہونے والے مظاہروں میں عالمی برادری سے اسرائیل کے خلاف متحد ہونے کا مطالبہ کیا گیا۔

تیونس نے سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کر دیا جبکہ مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے بھی مقبوضہ بیت المقدس میں تشدد روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔
 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں