امریکی ریاست کولوراڈو میں سالگرہ کی تقریب میں ہونے والی فائرنگ کے واقعے میں مرنے والوں کی تعداد 7 ہوگئی ہے۔
ریاست کے شہر کولوراڈو سپرنگ میں کنٹینر کے عارضی گھر میں سالگرہ کی تقریب کے دوران مسلح شخص نے گھس کر فائرنگ کر دی جبکہ ملزم نے اپنی دوست سمیت موجود افراد پر اندھا دھند فائرنگ کی۔
واقعے میں حملہ آور نے خود کو بھی گولی مار کر ہلاک کرلیا۔ ایک شدید زخمی نے ہسپتال جا کر دم توڑ دیا۔
واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں کر تحقیقات کا آغاز کر دیا۔