ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایکسپو سینٹر کراچی میں کورونا ویکسینیشن سینٹر قائم

کراچی: گزشتہ روز حکومت سندھ نے ایکسپو سینٹر کراچی میں کورونا ویکسینیشن سینٹر قائم کردیا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی ہدایت پر محکمہ صحت سندھ نے ایکسپو سینٹر کراچی میں کورونا ویکسینیشن سینٹر قائم کردیا، ویکسینیشن سینٹر میں روزانہ 30 ہزار افراد کو ویکسین لگ سکے گی۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ ایکسپو سینٹر میں ماس ویکسینیشن سینٹر کا افتتاح آج ہوگیا ہے، ویکسینیشن سینٹر کا افتتاح وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے کیا، ویکسینیشن سیںٹر 24 گھنٹے کھلا رہے گا۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں مرحلہ وار کورونا ویکسینیشن کا سلسلہ جاری ہے، جب کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں کورونا ویکسینشن کا آغاز 3 فروری کو شروع ہوا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں