ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی: شدید گرمی کے بعد شہر کا موسم اچانک بدل گیا، کئی علاقوں میں بارش شروع

شہر قائد کراچی میں جاری شدید گرمی کے بعد اچانک شہر کا موسم بدل گیا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بادلوں نے آگ برساتے سورج کی تپش کو کم کر دیا ہے۔ ایک ہفتے سے پریشان شہریوں کے اب بادل آنے سے چہروں پر اطمینان آ گیا ہے۔

دوسری جانب ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب نے موسم سے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس قیامت خیز گرمی کا علاج صرف اور صرف شجر کاری ہے، پہلے درخت لگاتے تو ہمیں اس گرمی کا سامنا نہیں کرنا پڑتا۔

تفصیلات کے مطابق انہوں نے کہا کہ عوام سے گزارش ہے کہ شجر کاری مہم میں حکومت کا ساتھ دیں، سندھ کی آبادی 5 کروڑ ہے اگر ہر فرد درخت لگائے تو سندھ سرسبز ہوجائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ گرمی کی شدت سے بچنے کیلئے آج ہی سے درخت لگانا شروع کریں، سرسبز کراچی ، سرسبز سندھ اور سرسبز پاکستان ہمارا خواب ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں