ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

غزہ پر حملوں کا سلسلہ جاری ،شہداکی تعداد 227 ہو گئی

غزہ پر اسرائیل کی بربریت جاری ہے، اسرائیلی وزیراعظم نے ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن اس وقت تک جاری رکھیں گے جب تک مقاصد حاصل نہیں ہو جاتے۔

گیارہ روز سے جاری بمباری میں 64 بچوں اور38 خواتین سمیت 227 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

 خبر کے مطابق،غزہ شہر کھنڈر بن چکا ہے۔ صیہونی حملوں نے اسکول، یونیورسٹی اور ہسپتالوں کے ساتھ ساتھ رہائشی عمارتیں بھی تباہ کر دیں  ہیں۔

 اسرائیل نے عالمی دباو کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے فوجی آپریشن جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسرائیلی وزیر اعظم نے بے شرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپریشن اس وقت تک جاری رکھیں گے جب تک اس کے مقاصد حاصل نہیں ہو جاتے۔

اسرائیل نے غزہ پر مزید سو سے زائد حملے کئے، حماس نے بھی جوابی کارروائی کرتے ہوئے راکٹ داغے۔

فلسطینی صدر محمود عباس کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے غزہ میں جنگی جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔

صہیونی فوج کی کارروائیوں سے غزہ کا انفراسٹرکچر بری طرح تباہ ہو چکا ہے۔ 50 اسکول کارروائی کی زد میں آئے، 40 ہزار 897 بچے متاثر ہوئے۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے غزہ کی فوری امداد کرنے کی اپیل کر دی۔

ایجنسی برائے امداد فلسطینی پناہ گزین "اونروا” کا کہنا ہے کہ غزہ کی امداد کے لئے 3 کروڑ 70 لاکھ ڈالر فوری درکار ہیں۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق، امریکی صدر جو بائیڈن نے اسرائیل کو پیغام بھیجا ہے کہ آج سے کشیدگی میں کمی کی توقع ہے جس سے جنگ بندی کی راہ ہموار ہوگی جبکہ برطانوی میڈیا کا کہنا ہےکہ  حماس  کو بھی  ایک یا دو روز میں میں جنگ بندی کی توقع ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں