ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حکومت کا فائزر کمپنی کی ویکسین خریدنے کا فیصلہ

حکومت پاکستان نے فائزر کمپنی کی ایم آر این اے ویکسین کی 10 لاکھ ڈوزز خریدنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزارت صحت حکام کے مطابق پاکستان فائزر سے ایم آر این اے ویکسین کی 10 لاکھ ڈوزز بذریعہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی خریدے گا، حکام نے بتایا کہ فائزر نے ویکسین فراہم کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔

حکام کے مطابق پاکستان کو فائزر کی ویکسین کی 10 لاکھ خوراکیں جولائی یا اگست میں مل جائیں گی، ایم آر این اے ویکسین اسٹور کرنے کے لیے 23 الٹرا کولڈ چین فریزر خریدے جا چکے ہیں۔ دوسری جانب ڈاکٹر فیصل سلطان کا مؤقف ہے کہ فائزر ویکسین خریدنے کے لئے معاہدہ نہیں ہوا، بات چیت جاری ہے۔

حکام کا بتانا ہے کہ فائزر کی ویکسین کمزور قوت مدافعت والے افراد کو لگائی جائے گی، 40 سال سے کم عمر بیرون ملک سفر کرنے والے افراد کو بھی فائزر کی ویکسین لگائی جائے گی۔

فائزر کمپنی نے بھی حکومت پاکستان سے ویکسین سے متعلق بات چیت کی تصدیق کی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں