ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

الجزائر کے صدرعبد المجید تے بون نے ترکی اور الجزائر کے درمیان بحری نیویگیشن معاہدے کی منظوری دے دی

الجزائر کے صدر عبد المجید   تے بون  نے اپنے ملک اور ترکی کے مابین مسافروں اور تجارتی سامان کی آمدورفت کے قاب بنانے کے  بحری نیویگیشن معاہدے کی منظوری دے دی ۔

عبدالمجید  تے بون   کے دستخط شدہ صدارتی فرمان کو کل  سرکاری گزٹ میں شائع کیا گیا تھا ۔ طے پانے والے معاہدے کی رو سےدونوں ممالک کے درمیان جہازوں کی تعمیر اور مرمت کے ساتھ ساتھ بندرگاہ کی تعمیر میں بھی تکنیکی تعاون کیا جائے گا۔

اگرچہ دونوں ممالک کے مابین مسافروں کی آمدو روفت  اور تجارتی حجم میں اضافے سے متعلق معاہدے پر 25 مئی 1998 کو دستخط کیے گئے  لیکن  الجزائر کی حکومت نے اسے آج تک منظور نہیں کیا  تھا۔

ترکی اور الجیریا کے مابین تجارتی حجم 3.5 سے 4.2 بلین ڈالر کے درمیان ہے ، دونوں ممالک کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ وہ اس رقم  کو 5 ارب ڈالر تک بڑھانا چاہتے ہیں۔

بدھ کے روز فرانسیسی جریدے لی پوائنٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے صدرتے بون  نے کہا کہ ان کے ملککے ترکی کے ساتھ بہترین تعلقات قائم ہیں اور ترکی نے  بغیر کسی سیاسی مطالبے کے بدلے تقریبا 5 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں