ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نائجیریا، کل اغوا کیے گئے بچوں کی تعداد 136 تھی، 11 کم سن بچے رہا

اطلاع کے مطابق نائجیریا میں نائجر صوبے سے منسلک تیگینا علاقے  کے ایک مدرسے سے 30 مئی کو اغوا کردہ  طلبا کی تعداد 136 تھی۔

نائجر کے ڈپٹی گورنر احمد کیتسو  نے پریس کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ  مغوی بچوں کے والدین سے رابطے قائم کرتے ہوئے  صحیح تعداد کا تعین ہوا ہے، جس کے مطابق مجموعی طور پر 136 طالب علم  اغوا ہوئے ہیں۔

مسلح افواج کے 30 مئی کو صالیحو تانکو مدرسے پر حملے میں ایک شخص ہلاک ہو گیا تھا تو  مغوی بچوں میں سے 11  جو کہ  ابھی اپنے پاؤں پر کھڑے ہونے سے بھی قاصر تھے کو  آزاد چھوڑ دیا گیا تھا۔

مسلح افراد نے مدرسے کے ناظم کو ٹیلی فون کرتے ہوئے مغوی بچوں کی رہائی کے لیے 110 ملین نائجیرین نائر ا  فدیہ طلب کیا تھا۔  تا ہم حکومت نے  فدیہ ادا نہ کرنے  کا اعلان کیا تھا۔

صدر محمد بخاری نے مغوی بچوں کو  فی الفور رہا کرنے کی اپیل کی تھی۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں