ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ماہ مئی میں ترکی کی برآمدات میں قابل ذکر حد تک اضافہ

مشرق وسطی کے ممالک کو ترکی کی برآمدات میں پچھلے سال کے اسی عرصے کے مقابلہ میں جنوری تا مئی کے دوران 15.2 فیصد کا اضافہ ہوا ہے اوریہ 10 ارب 44 ملین 538 ہزار ڈالر تک پہنچ گئی ہیں۔

ترک ایکسپورٹرز اسمبلی کے اعداد و شمار کے مطابق، گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں سال کے پہلے پانچ ماہ میں ترکی کی برآمدات 38.3 فیصد اضافے کے ساتھ  61 ارب 598 ملین 987 ہزار ڈالر سے بڑھ کر 85 ارب 219 ملین 653 ہزار ڈالر تک رہی ہیں۔

ماہ مئی میں ، مشرق وسطی کے ممالک کو گزشتہ سال کی اسی دورانیہ  کے مقابلے میں 34 فیصد اضافے کے ساتھ 1 ارب 776 ملین 194 ہزار ڈالر کی برآمدات  کی گئیں۔  سال کے پہلے پانچ مہینوں میں، مشرق وسطی کے ممالک کو سب سے زیادہ کیمیائی مادے اور مصنوعات ، اناج ، دالیں ،بیج  اور مصنوعات اور اسٹیل برآمد کیا گیا۔

مذکورہ مدت میں مشرق وسطی کے ممالک کو 1 ارب 474 ملین 531 ہزار ڈالر کیمیائی مادے اور مصنوعات برآمد کی گئیں، 1 ارب 313 ملین 621 ہزار ڈالر کا  اناج، دالیں، تلسی اور مصنوعات اور 1 ارب 180 ملین 113 ہزار ڈالر کا  اسٹیل برآمد کیا گیا۔

سال کے پہلے پانچ مہینوں میں ترکی کی مجموعی  برآمدات میں مشرق وسطی کے ممالک کا حصہ 11.79 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں