پاکستان میں سائبر حملوں کا خطرہ ہو نے پر وفاقی حکومت نے محکموں اور صوبائی حکومتوں کو ہدایات جاری کردی کہ سپلائی چین اٹیک کے ذریعے سرکاری کمپیوٹرز کی ہیکنگ کا خطرہ نظر آرہاہے۔ پنجاب بینک، پنجاب ریونیو اتھارٹی اور محکمہ خزانہ کے شعبہ جات کے سربراہان کو مراسلےجاری کردئے گئے ہیں۔ اور وفاقی حکومت نے تمام ڈویژنل کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز،سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو و آئی جی پنجاب کو بھی مراسلے بھیجے گئے ہیں کہ وہ سائبر حملہ ہونے سے پہلے ہی خود کو محفوظ کرلیں۔وفاقی حکومت کو خدشہ ہے کہ ہیکرز سافٹ ویئر کے ذریعے سرکاری کمپیوٹرز کا ڈیٹا چوری کر لیتے ہیں۔ اینٹی وائرس سپیم فائل کو شناخت کرنے میں ناکام ہے۔ ہیکرز کئی مغربی ممالک میں بھی سپلائی چین اٹیک کے ذریعے حساس ڈیٹا چوری کر چکے ہیں۔لہذا تمام سرکاری ادارے غیر متعلقہ اور مشکوک فائلز کھولنے سے احتیاط کریں۔
ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں |
القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں |
وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں |
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
- پونے ایم ایل سی انتخاب میں نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے بی جے پی کو دیا دھچکا، آزاد امیدوار کی حمایت کا اعلان
- ’دہلی پولیس کو لگتا ہے، اس استحصال سے ہم ڈر جائیں گے‘، سنسد مارگ تھانہ کے باہر نوجوانوں پر کارروائی سے کانگریس ناراض
- ’واہ، اب ممبئی پولیس؟‘ بالی ووڈ اداکار عمران خان کو ملک چھوڑنے کا نوٹس ملنے پر کرن راؤ نے کیا طنز
- جین-زی طبقہ آج کناٹ پلیس میں نکالے گا ’لہرا دو ترنگا‘ مارچ، ٹریفک پولیس نے جاری کی ایڈوائزری
- ’گاڈ فادر آف اے آئی‘کا طاقتور اے آئی کی نگرانی کے لیے بڑا مطالبہ!