ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سندھ حکومت کا ارسا کی ٹیموں کو بیراجز کی مانیٹرنگ کی اجازت دینے سے انکار

اسلام آباد: سندھ حکومت نے انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا )کی تشکیل کردہ ٹیموں کو بیراجز کی مانیٹرنگ کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ ارسا کی جانب سے مانیٹرنگ ٹیموں کی تشکیل پر سخت تحفظات ہیں ، ارسا کی جانب سے پانی چھوڑنے کی نگرانی کیلئے ٹیمیں یکطرفہ طور پر بنائی گئی ہیں، غیرجانبدار ٹیموں کی تشکیل تک بیراجز کی مانیٹرنگ کی اجازت نہیں دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ایریگیشن ڈپارٹمنٹ نے ارسا کو خط میں مطالبہ کیا کہ پانی کی پیمائش کا طریقہ کار وضع کیا جائے اور انسپکشن سائٹس کا تعین بھی اتفاق رائے سے کیا جائے۔ سندھ حکومت کی جانب سے ارسا پر پانی کم فراہم کرنے کا الزام لگایا جارہا ہے۔ دوسری طرف ارسا کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت جھوٹ بول رہی ہے اور اسے پورا پانی فراہم کیا جارہا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں